کراچی : ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی میں اسپرے مہم آج سےشروع ہوگی ، مہم کے دوران تمام علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی ہدایت پر شہر میں ڈینگی کے روک تھام کے سلسلے میں اسپرے مہم آج سےشروع ہوگی ، مہم کے دوران کراچی کے تمام علاقوں میں اسپرے کیا جائے گا۔
کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں مہم کی نگرانی کریں گے ، ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
ڈینگی کی روک تھام اور اسپرے کے لیے محکمہ صحت کے افسران اور انتظامیہ کے افسران پر خصوصی ٹیمیں بنا دی گئی ہے۔
گزشتہ روز کمشنر کراچی نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسسز پر نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کیے تھے۔