کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار کا کمانڈر گرفتار

Di

کراچی : محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) نے لیاری گینگ وار کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم میر محمد بخش دشتی وسیم جوزی گروپ کاکمانڈرہے، ملزم کو شیطان چوک پرانا گولی مار سے گرفتار کیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم پولیس اور رینجرز کے ساتھ مقابلوں میں ملوث ہے جبکہ قتل،دہشت گردی، بھتہ خوری سمیت سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہے،سی ٹی ڈی

ملزم پاک کالونی میں تاجروں اور ہوٹل مالکان سے بھتہ وصول کرتا تھا جبکہ ملزم منشیات کا اڈہ چلانے میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے تفتیش جاری ہے۔