مسروقہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈکیت گرفتار

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنیوالے اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈکیت کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان چھینے اور چوری شدہ موبائل کے آئی ایم ای آئی تبدیل کرتے تھے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اور آئی ٹی میں مہارت رکھتے ہیں، گرفتار کے دوران ملزمان سے چھینے گئے 17 موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

ایس ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ ملزمان کی شناخت سمیر، محمد عاطف، خالد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان سے برآمد موبائل فونز مختلف تھانوں کی حدود سے چھینے، چوری شدہ ہیں۔