کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات سے کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، ایم اے جناح روڈ، گرومندر، گولیمار، اولڈ سٹی ایریا، صدر سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اس وقت گہرے سیاہ بادلوں کے سائے میں ہے، آج بھی شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، جنوب مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔