کراچی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق نیا اعلان

کراچی اسکول

کراچی کے تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق نیا اعلان ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی میں تعلیمی اداروں کی عام تعطیل کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے عام تعطیل کے احکامات جاری کیے گئے تھے، ضلع وسطی میں بارش کے باعث چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد حیدرآباد میں کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  حیدرآباد، میرپور خاص، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہ یار،چمبڑ، میہڑ، فریدآباد سمیت بیشتر علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد میں بارش سے گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے بھی کل تیزبارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں۔