’ڈکیت اہلکاروں نے بچوں کی جیبیں تک نہ چھوڑیں‘

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی اہلکاروں کے مزید کارنامے سامنے آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ پولیس کا افسر ڈکیت گروپ کا سرغنہ نکلا، ٹرینی ڈی ایس اپی عمیر باجاری کے کارناموں نے محکمے کو بھی حیران کردیا، شہری کے گھر سے دو کروڑ روپے، اسی تولہ سونا لوٹا، بچوں کی جیبیں بھی خالی کرالیں۔

باجاری پندرہ رکنی گروہ کے ساتھ ڈکیتیاں مارتا، وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے راز کھلا۔

ٹرینی ڈی ایس پی کو عدالت میں پروٹوکول میں لایا گیا، باجاری بکتر بند گاڑی میں آگے بیٹھا اور ہتھکڑی بھی نہیں لگائی گئی۔

اورنگی ٹاؤن واقعے کے بعد باجاری کے مزید کارنامے بھی سامنے آئے۔

عمیرباجاری گروپ نے 18 اکتوبر کو چھوٹا بخاری میں جوس سینٹر لوٹا۔کیش اور دو لاکھ کے سگریٹ ساتھ لے گئے۔ دکان مالک عبدالرشید نےشکایت کی توڈی آئی جی ساؤتھ نےایس پی کلفٹن کے پاس بھیجا ایس پی صاحب نے ڈی ایس پی عمیر طارق باجاری کے پاس بھیج دیا۔

عمیر باجاری نے کہا کہ تیس ہزارکا مال اور پچاس ہزار کیش لو، معاملہ ختم کرو، دکان مالک نے مجبوری میں ہاں کردی۔

چوبیس اکتوبر کو باجاری کی نام نہاد پولیس پارٹی ایک شہری کے دوگھروں میں داخل ہوئی نوجوان انس کوگلشن تیرہ ڈی والے گھر سے اٹھایا وہاں سے انس کے ماموں منصورشیخ کو سہراب گوٹھ والے گھرسے پکڑا، دونوں کو پہلے بوٹ بیسن تھانے پھر شیریں جناح چوکی میں رکھا، تین دن بعد دونوں کو چھوڑ دیا لیکن گھر سے لوٹا کیش اور پرائز بونڈ واپس نہ کیے۔

ٹرینی ڈی ایس پی کو ملزم کے طور پرمکمل پروٹوکول میں عدالت لایا گیا عمیر باجاری بکتر بند کی فرنٹ سیٹ بیٹھا اور ہاتھ ہتھکڑی سےآزاد تھے۔