کراچی کے بیشتر علاقوں میں 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہوسکی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں دوبارہ بارش سے کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ایک بار پھر بند ہوگئے، بارش کے باعث کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام بری طرح ناکام ہوگیا۔
آج بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 430 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
گلشن اقبال بلاک 5، نارتھ ناظم آباد بلاک اے اور ڈی میں 24 گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
ناظم آباد ، بنارس، بورڈ آفس، نارتھ کراچی، سیکٹر الیون آئی، اسکیم 33 میں بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر میں کے الیکٹرک کے 900 سے زائد فیڈرز بند ہوئے تھے۔
اس سے قبل کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کے 2100 فیڈرز میں سے 1700 سے زائد فیڈرز سے بجلی فراہمی جاری ہے، کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز سے تاحال بجلی کی سپلائی بند ہے، بارش کا پانی کم ہونے کے بعد سیفٹی کلیئرنس ملتے ہی بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔
کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا تھا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل، ایم میں بجلی بحال کردی گئی، عسکری 5، ملیر کینٹ سیکٹر جے، اورنگی ٹاؤن شمسی کالونی، فیروز شاہ کالونی، بنگلہ بازار، سیکٹر 14 اے، بی، سی، ڈی، ای، ایف میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک کالونی، ایف بی ایریا بلاک11، 10، 14، سرحد کالونی، نوبہار کالونی میں بھی بجلی فراہمی بحال کردی گئی، بدر کمرشل اسٹریٹ 2، 6، 9، 12، ڈیفنس فیز 5 میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کلفٹن بلاک 2، 9، گلستانِ جوہر بلاک 15، 17، سٹی ریلوے کالونی، ڈیفنس، دھوراجی، فاران سوسائٹی، زمزمہ کمرشل میں بھی بجلی بحال کردی گئی ہے اس کے علاوہ اعظم بستی کے علاقوں میں بھی بجلی بحال کر دی گئی ہے۔
Karachi Rain- LIVE UPDATES