کراچی : آتشزدگی سے متاثرہ عرشی ہائٹس کے رہائشی فلیٹس میں منتقل ہونا شروع

کراچی عرشی ہائٹس

کراچی : آتشزدگی سے متاثرہ عرشی ہائٹس مکینوں کی فلیٹس میں منتقلی شروع ہوگئی ، پہلی اور دوسری منزل پر رہائش کی اجازت دی گئی جبکہ تیسری اور چوتھی منزل پر رہائش کی اجازت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر کی عمارت قابل رہائش قرار دیئے جانے کے بعد مکینوں کو سامان لے جان کی اجازت دے دی گئی۔

ایس بی سی اے کی جانب سے اجازت کے بعد پہلی اور دوسری منزل پر رہائشی منتقل ہوناشروع ہوگئے جبہ تیسری اور چوتھی منزل پر پانی موجود ہونے کے سبب رہائش کی اجازت نہیں دی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مکین فلیٹ سے ضرورت کاسامان نکال سکیں گے اور پولیس حکام کی موجودگی میں مکین فلیٹس لاک کریں گے۔

ٹیکنیکل ٹیم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلی سے چوتھی منزل تک رہائش اختیارکی جا سکتی ہے تاہم گراؤنڈاورمیزنائن فلورکی مرمت کرناہوگی۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ عمارت میں کوئی کریک نظرنہیں آیا، گراونڈ فلورپردس دکانیں مکمل طور پر جل گئیں جبکہ تین دکانوں کااسٹرکچربری طرح متاثر ہوا۔

دوسری جانب کراچی میں عائشہ منزل پر واقع عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔