کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب نجی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جسے بجھانے کیلیے پورٹ قاسم فائربریگیڈ سمیت 4 فائرٹینڈر نے حصہ لیا۔ پولیس نے واقعے میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔
پولیس کے مطابق آگ کو پھیلنے سے روک دیا، فائربریگیڈ عملہ کچھ دیر میں قابو پالے گا، فیکٹری میں آگ کیسے لگی اس متعلق تفتیش جاری ہے۔
فیکٹری میں آتشزدگی کی ریسکیو حکام نے ابتدائی رپورٹ تیار کی جس کے مطابق بوائلر پھٹنے کے بعد آگ لگی، فائرفائٹرز سمیت 30 ریسکیورز اور 2 فائرٹینڈرز کو آگاہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کے ایم سی کے 3 فائرٹینڈرز کو بھی بیک اپ سپورٹ کیلیے آگاہ کیا، کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو حکام نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
فائربریگیڈ حکام نے بتایا کہ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس عمل میں فائربریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔