کراچی: ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل میمن کا ردعمل آگیا۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ فاروق ستار کی شکایت وزیراعظم سے ہے مگر غصہ سندھ حکومت پر نکال رہے ہیں ذاتی شکوے کو سیاسی ایجنڈے میں بدلنا فاروق ستار کی پرانی روایت ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کل کی بارش کو جواز بنا کر 17سالہ بدعنوانی کا الزام لگانا دراصل بوکھلاہٹ کی نشانی ہے ایم کیو ایم کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طویل عرصے تک اقتدار میں شریک رہے کراچی کے شہری آج بھی ایم کیو ایم کی نام نہادشہری دورحکومت کی کرپشن بھگت رہےہیں۔
https://urdu.arynews.tv/farooq-sattar-karachi-mayor-murtaza-wahab-resignation/
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں وہ کر دکھایا جو ایم کیو ایم 40 سالہ تاریخ میں نہ کرسکی، شہر کے اہم علاقے شدید بارش کے بعد گھنٹوں میں معمول پر آگئے تو ایم کیو ایم بوکھلا گئی، این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اےکیساتھ ملکر ریسکیو اور ریلیف کا عمل جاری ہے بارش قدرتی عمل ہےایم کیو ایم قدرتی آفت میں بھی سیاست چمکانےسےباز نہیں آتی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اور رہے گا، سندھ سے الگ کرنےکا بیانیہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا سندھ حکومت نے کراچی کیلئےاربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے ہیں، فاروق ستار بے بنیاد الزامات کے بجائے اپنی جماعت کی سابقہ کارکردگی کاحساب دیں۔