کراچی، اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: شہر قائد سے اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا گینگ پکڑا گیا، سی آئی اے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد سے اسلحے کے ہزاروں جعلی لائسنس بنانے والا 9 رکنی گینگ پکڑا گیا ہے، ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسلحہ ڈیلرز، پولیس، ایف سی اہلکار شامل ہیں۔

[bs-quote quote=”امریکی ساختہ برآمد ہتھیار افغانستان سے کراچی لائے گئے تھے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈی آئی جی سی آئی اے”][/bs-quote]

ڈی آئی جی عارف حنیف نے کہا کہ گرفتار گروہ اب تک ہزاروں جعلی اسلحہ لائسنس بنا چکا ہے، گرفتار ملزمان سے امریکی ساختہ ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف کے مطابق کارروائی جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر جرائم پیشہ عناصر کو دینے کی اطلاع پر کی گئی، اسٹنگ آپریشن کرکے پہلے جعلی اسلحہ لائسنس بنوا کر چیک کیا گیا۔

عارف حنیف کے مطابق فاٹا، بلوچستان، پشاور ودیگر جگہ پر جعلی اسلحہ لائسنس بنا کر دئیے جارہے تھے، امریکی ساختہ برآمد ہتھیار افغانستان سے کراچی لائے گئے تھے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 5 اسلحہ ڈیلرز، پولیس، ایف سی اہلکار شامل ہیں جبکہ پولیس کانسٹیبل سعید نواز اسلحہ ڈیلرز سے خریدار کے کوائف لاتا تھا۔

مزید پڑھیں: غیر تصدیق شدہ ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس غیر قانونی قرار

واضح رہے کہ گزشتہ سال محکمہ داخلہ سندھ نے غیر تصدیق شدہ ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس غیر قانونی قرار دئیے تھے۔

سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے غیر تصدیق شدہ لائسنس کو منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی،10 لاکھ 99 ہزار لائسنس کی تصدیق کے لیئےڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے تھے ،ڈھائی لاکھ سے زائد لائسنس کی تصدیق نہیں کرائی گئی۔