کراچی میں ایک اور لڑکی کی گھر کے برابر سے تشددزدہ لاش برآمد

لاہور نوجوان لاش

کراچی: اداکارہ حمیرااصغر کی اندوہناک موت کے بعد کراچی کے علاقے کھوکھرا پار سے بھی لڑکی کی تشددزدہ لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے واقعے کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ کھوکھرا پار ڈی ون ایریا میں گلی سے لڑکی کی تشددزدہ لاش ملی ہے، متوفی لڑکی کی شناخت 16ٓ سالہ اریبہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ 16سالہ اریبہ کی لاش گھر کے برابر گلی سے ملی، لڑکی کی لاش پر تشدد کے نشانات ہیں، پھندا بھی لگا ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ لڑکی والد اور بہن بھائیوں کے ہمراہ ڈی ون ایریا میں گھر میں مقیم تھی، لڑکی کے والد نے والدہ کو طلاق دی تھی، تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل حمیرہ اصغر کی لاش بھی ان کے اپارٹمنٹ سے انتہائی گلی سڑی حالت میں ملی تھی، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ ان کی وفات ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 میں ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کا امکان مسترد کیا تھا کیونکہ اپارٹمنٹ اندر سے بند تھا اور کوئی زبردستی داخلے کے آثار نہیں ملے تھے۔

https://urdu.arynews.tv/humaira-asghar-dead-body-case-news-city-court/