ملتوی پرچے کب ہوں گے؟ انٹر کے طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

میٹرک کے امتحانات

کراچی : ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے سمندری طوفان کے پیش نظر ملتوی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی نے ملتوی شدہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت 14 جون کا ملتوی پرچہ 19 جون ، 15 جون کا بیس جون اور 16 جون کا ملتوی پرچہ 21 جون کو ہوگا۔

ناظم امتحانات انٹر بورڈکراچی کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحانات بیس جون سے بیس جولائی تک ہوں گے۔

یاد رہے سمندری طوفان کےخطرے کے پیش نظر 14، 15 اور 16 جون کو ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا تھا، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی نے اعلان کیا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے سمندری طوفان کے باعث شہر میں امتحانات اور تعلیمی سرگرمیاں ملتوی کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی کے پریس ریلیز کے مطابق ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔