کراچی: بارش زحمت بن گئی، سپر ہائی وے پر واقع سبزی اور فروٹ منڈی میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے.
تفصیلات کے مطابق اندرون ملک بارش اور دھند کی وجہ سے سبزی اور پھلوں کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوگیا.
بارش کا پانی منڈی کی دکانوں اور شیڈز میں داخل ہونے سے آلو، پیاز اور دیگر سبزیاں اور پھل ضایع ہوگئے، جس کے باعث تاجروں کو لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کیچڑ اور تعفن سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔
تاجروں کے مطابق منڈی سے کروڑوں روپے کے محصولات اور کرایہ وصول کیا جاتا ہے، مگر سبزی منڈی کی سڑکوں کی نہ تو مرمت کی گئی، نہ ہی نکاسی آب کا نظام درست کیا گیا.
مزید پڑھیں: کراچی میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان
نظام کی خرابی کی وجہ سے سڑکوں بارش کا پانی منڈی میں کھڑا ہوگیا، کاروبار کو شدید نقصان پہنچا، گلے سڑے پھلوں کے ڈھیر لگنے سے تعفن پھیل رہا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کی غفلت کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کرے اور کروڑوں روپے ٹیکس وصولی کی حساب لیا جائے۔