کراچی: جمشید کوارٹر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمشید کوارٹر تھانے کی حدود میں گھر میں فائرنگ سے 2 افراد قتل اور خاتون زخمی ہوگئی۔

ڈی ایس پی عمیر بجاری کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق گھر میں فائرنگ کا واقعہ حیدرآباد کالونی میں پیش آیا، ملزم نے باپ، بھائی اور بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والا ملزم پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ہوا۔

یہ پڑھیں: کراچی : شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ادھر کراچی کے علاقے لیاری میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

لیاری میں مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام کے ایک گھر میں فائرنگ سے 45 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت بختاور کے نام سے ہوئی جو 7 بچوں کی ماں تھی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کرلیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا۔