شارجہ: پی ایس ایل سیزن فور کے 15ویں میچ میں کولن انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا جسے کراچی کنگز نے 18.4 اوورز میں انگرم کی شاندار سنچری کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انگرم نے 54 گیندوں پر شاندار 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، انگرم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
COLIN INGRAM FITTINGLY HITS THE WINNING RUNS 🔥
Got 'em wings! First loss in the competition for @TeamQuetta
Ball-by-ball details 👉 https://t.co/IxqbAlf8QN #QGvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll #OyeHoye @CAIngram41 pic.twitter.com/2yh4XK15DC
— Cricingif (@_cricingif) February 24, 2019
بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے سہیل تنویر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، کولن منرو کو تین رنز پر محمد نواز نے آؤٹ کیا، لیونگ اسٹون نے 18 جبکہ اویس ضیا نے 19 رنز بنائے۔
وکٹ کیپر بلے باز بین ڈنک 9 بالز پر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور فواد احمد کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
King @CAIngram41 clinches sensational victory for @KarachiKingsARY 👑 and ends the winning run of @TeamQuetta.
Ingram this was an innings to remember!#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvKK pic.twitter.com/BzHfjkzKJn— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 24, 2019
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔
عمر اکمل نے 55 رنز بنا کر عامر یامین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، روسو 44 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر عامر یامین کی گیند پر بولڈ ہوئے، احسن علی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
شین واٹسن نے 25 رنز کی اننگز کھیلی انہیں عمر خان نے آؤٹ کیا، ڈیون اسمتھ 9 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوئے، انور علی تین گیندوں پر تین چھکے لگائے اور 27 رنز کی ناقابل شکست بنائے۔
THREE SIXES off as many deliveries from the bat of @REALanwarali and Quetta Gladiators are flying high at the moment
Scorecard and ball-by-ball details 👉 https://t.co/IxqbAlf8QN #QGvKK #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/mJglZfROmE
— Cricingif (@_cricingif) February 24, 2019
کراچی کنگز کے عامر یامین نے تین وکٹیں حاصل لیں جبکہ عمر خان اور محمد عامر کے حصے میں ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عثمان شنواری کی جگہ سہیل خان کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کراچی کنگز اسکواڈ
کراچی کنگز کی قیادت عماد وسیم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، کولن منرو، اویس ضیا، کولن انگرام، لیام لیونگ اٹون، بین ڈنک، عامر یامین، محمد عامر، سہیل خان، عمر خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹر اسکواڈ
گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن، احسن علی، روسو، عمر اکمل، ڈیون اسمتھ، محمد نواز، انور علی، سہیل تنویر، غلام مدثر، فواد احمد شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ کراچی کنگز صرف ایک میچ جیت سکی ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں۔
اب سے کچھ دیر قبل کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، امام الحق نے شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔