کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں لڑکی اریبہ کی لاش ملنے کا معمہ 20 دن میں حل ہوگیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیف کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ 10 جولائی کو لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر لڑکی کا منہ دبایا جس سے وہ مر گئی، لڑکی پڑوسن تھی، دوست کا پوچھنے میرے گھر آئی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ گھر خالی تھا، شیطان کے بہکاوے میں آکر جرم کیا۔
واضح رہے کہ لڑکی کے قتل کا مقدمہ کھوکھراپار تھانے میں درج ہے، تفتیش کے دوران 20 سے زائد افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا، ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر تفتیش کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ 16 سالہ اریبہ مقتولہ دو بہن بھائیوں میں پڑی تھی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔