کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

کراچی میں دہم جماعت سائنس گروپ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق دہم جماعت سائنس گروپ میں 83.93 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے، تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 144681 رہی ہے۔

سائنس گروپ میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، 1347 امیدوار غیر حاضر ہے۔

ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق 27244 امیدوار فیل قرار پائے۔

مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول گلشن اقبال کی عینافاروقی  نے94.73 فیصد نمبر کےساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پائنیرگرامرسیکنڈری اسکول اسلام نگراورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور نے  94.09 فیصد نمبر  کے ساتھ دوسری پوزیشن لی۔

سول ایوی ایشن ماڈل اسکول ایئر پورٹ کےسید اذکار حسین رضوی ،دی اسمارٹ اسکول کی عمائمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک سائنس گروپ کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.bsek.edu.pk   پر دیکھے جا سکتے ہیں۔