کراچی: میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 6 سالہ بچہ گٹر میں گر گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں علاقہ مکینوں نے 6 سالہ بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت مین ہول سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

مین ہول میں بچے کے گرنے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

بچے کے والد کادعوی ہے علاقے میں پندرہ گٹر کھلے پڑے ہیں،، پچھلے کچھ عرصے میں سات بچے گٹر میں گرچکے ہیں۔ کئی بار چیئرمین سے کہا لیکن ڈھکن نہیں لگے۔ ہمیں ایسا چیئرمین اور ڈپٹی میئر نہیں چاہئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈپٹی میئر سلمان مراد اپنے ضلع کے کھلے گٹر نہیں کرسکتے، واضح رہے کہ ڈیڑھ سال میں ضلع میر میں مین ہول میں گر کر 5 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ پڑھیں: گٹر کے ڈھکن کی رکھوالی کرنا میرا کام نہیں، مرتضیٰ وہاب

اس سے قبل شاہ فیصل کالونی کا 8 سالہ عباد بھی لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، بچے کو آہوں سسکیوں میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ میں گٹر کے ڈھکن چوری نہیں کرتا اس کی رکھوالی کرنا میرا کام نہیں ہے، کل کا واقعہ افسوسناک ہے لیکن اس سے زیادہ افسوسناک یہ بات ہے جو اس پر سیاست کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کباڑیے چوری کا لوہا خریدتے ہیں، کباڑی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔