کراچی کے نجی اسکولوں نے کل تدریسی عمل معطل کردیا

کراچی اسکول

کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے بارش کے باعث کل تدریسی عمل معطل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے بیشتر نجی اسکولوں نے والدین کی درخواست پر کل تدریسی عمل معطل کردیا اور اسکول انتظامیہ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے والدین کو آگاہ کردیا ہے۔

بارش کے باعث طلبا و طالبات اور اساتذہ کو اسکول پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

29 اگست کو متعدد اسکولوں میں طلبا و اساتذہ کی حاضری معمول سے کم رہی تھی جبکہ محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی کے تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

  محکمہ موسمیات کی جانب سے کل بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، کمشنر کراچی نے بھی بارش کے پیش نظر کراچی میں سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔