کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی والوں کے پاس ایم کیو ایم کے علاوہ دوسرا آپشن نہیں ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی 15 سالوں میں 22 ہزار ارب خرچ کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، 22 ہزار ارب کا دس فیصد بھی لگاتے تو ہماری پارٹی صفحہ ہستی سے مٹ جاتی۔
انہوں نے کہا کہ 15 سال حکمرانی کرنے کے باوجود کراچی میں گٹروں کے ڈھکن نہیں، ہمارے چار سالوں کے کام پی پی کے پندرہ سالوں پر بھاری ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی پی نے شہر قائد کو رہنے کے لیے بدترین شہر بنادیا، طلم کی سیاہ رات اب ختم ہونے والی طالم انجام کو پہنچنے والا ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ حکمرانوں کے لیے ایم کیو ایم کی خواتین ہی کافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی بدترین حکمرانی کا خاتمہ کریں گے، ہمارے پاس اقتدار آیا تو عوام گھروں پر سوئے گی ہم سڑکوں پر ہوں گے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول لاہور میں کہہ سکتے ہیں کہ لاہور کو کراچی جیسا بناؤں گا، بلاول بھٹو ایسا بولیں گے تو کارکن اسٹیج اور کرسیاں جلادیں گے۔