کراچی : گشت پر مامور موٹرسائیکل سوار اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی تاہم ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نبی بخش تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ ہوا ، جس میں گشت پرمامور موٹرسائیکل سواراہلکاروں نےڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے آر وائی نیوز نے مقابلےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکاراورڈاکوؤں کے درمیان براہ راست فائرنگ کاتبادلہ
ہوا لیکن پولیس اہلکاروں نے فرار ہونے والے ملزمان کا پیچھاتک نہیں کیا۔
فوٹیج میں پولیس اہلکار گلی میں رک کر متاثرہ دکاندارسے پوچھ گچھ میں وقت ضائع ہوتارہااورملزمان آسانی سےفرارہوگئے ، پولیس اہلکاروں نےنہ کنٹرول پرآگاہ کیا اورنہ ہی متعلقہ تھانے کو بتایا، فوری آگاہی کی صورت میں ناکہ بندی کرکےملزمان کوگرفتارکیاجاسکتاتھا۔