کراچی: سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث چار رکنی رکشہ گینگ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چار رکنی رکشہ گینگ کو گرفترا کرلیا، ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔
ملزمان کا گینگ 8/10 رکنی گینگ پر مشتمل تھا ، جس میں سے چار ملزمان کرفتار کرکے ان کے قبضے سے آتشی اسلحہ، سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔
پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ظہور ، محمد اسلم،نعمان اور عمر شامل ہیں، ملزمان رکشہ اور موٹر سائیکل پر سوا ہوکر مختلف علاقوں میں وارتیں کرکر شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے، ملزمان کو اسلحہ عمر عرف جام ظہور فراہم کرتا ہے
ملزمان نے دوران گرفتاری ابتدائی تفتیش میں 25 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ 13 ڈی میں ایک پیزا والے کو لوٹا جس سے موبائل فون اور کیش چھینا، جو کے عمر کو دیتے ہے۔
ملزمان نے بتایا کہ گلشن کے ایریا میں لوگوں سے موبائل فون اور نقدی کیش چھینے جبکہ سندھ باد کے پل کے نیچے سے بھی ایک لڑکے سے موبائل فون اور کیش نقدی چھینا تھا۔
ملزمان کا کہنا تھا کہ خداکی بستی میں ایک بندے کو لوٹا ، سپرہائی وے، منور چورنگی ، کامران چورنگی گلستان جوہر میں بھی موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھینی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہے اور ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔