کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے جوئے کی محفل پر چھاپہ مار کر چھ جواری گرفتار کرلیے، ملزمان سے داؤ پر لگی انیس ہزار پانچ سو نقدی رقم اور قمار بازی کا سامان برآمد کرلیا۔
دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس نے کارروائي کے دوران تین ملزمان گرفتار کیے، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ اور لوڈ میگزینز برآمد ہوئیں۔
ادھر ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں چھاپے کے دوران دو ہیروئن فروش لڑکیاں گرفتار کرلیں جن کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں ہیروئن کے ٹوکن ملے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار
یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے پاپوش نگر، پی آئی بی کالونی اور لیاری میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا۔