کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاپوش نگرپولیس نے کارروائی کرکے شہری سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، دوڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیے جبکہ ساتھی فرارہوگیا، گرفتارڈکیت سے دوپستول، دوموبائل فونز، شناختی کارڈز، کیش اوردیگرسامان برآمد کیا۔
پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے پولیس اہلکارسمیت تین ملزمان گرفتارکرلیے، گرفتارملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
چاکیواڑہ پولیس نے گودام میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد گینگ وار سے تعلق رکھنے والاملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ دستی بم برآمد کیا۔
خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران چھ موٹرسائیکل لفٹر گرفتارکیے، ملزمان کے قبضے سے پانچ مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔
نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتارکیے، ملزموں کے قبضے سے ایک پستول بیس ہزارکیش اورایک کلومنشیات برآمد کیں۔
سی ٹی ڈی کی اہم کارروائی، پولیس اہلکار سمیت ایم کیوایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار
واضح رہے کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکارسمیت ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔