کراچی، دفعہ 144 کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے ساحل پر پہنچ گئے

کراچی، دفعہ 144 کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے ساحل پر پہنچ گئے

کراچی کے ساحل پر دفعہ 144 کے باوجود شہری موسم انجوائے کرنے سینڈزپٹ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے باوجود اتوار کو کراچی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ساحلی علاقوں میں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں واپس بھیج دیا۔

سینڈ اسپٹ بیچ کے انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے پکنک منانے والوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی شہریوں نے ساحل پر پہنچنے کیلئے پولیس سے بحث بھی کی تاہم بیشتر فیملیز کو سینڈزپٹ بیچ سے واپس بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے ساحل پر حفاظتی خدشات کے پیش نظر سمندر میں تیراکی اور تفریحی سرگرمیوں پر سرکاری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

https://urdu.arynews.tv/cove-1st-luxury-beach-resort-of-karachi/

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں سمندر کی خطرناک اونچی لہروں کے باعث لگائی گئی ہیں، یہ پابندی 20 اگست تک نافذ برقرار رہے گی۔

دریں اثنا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور وادی کمراٹ کے لیے گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔