کراچی : پولیس اہلکار کو ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے قتل کردیا

پولیس اہلکار اکرم قتل

کراچی : پولیس اہلکار کو ریٹائرڈ اہلکار نے قتل کردیا، ریٹائرڈ اہلکار نے تلخ کلامی پر اکرم کو 4 گولیاں ماریں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی داؤد چورنگی ریلوے ٹریک پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور بچے سمیت تین افرااد زخمی ہوئے تاہم اہلکار اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اہلکار اکرام کو 4 گولیاں ماری گئیں،جوسینےاورسرپرلگیں جبکہ فائرنگ کےواقعےمیں زخمی صادق کوایک گولی پیرپر اور زخمی ہونے والے 2 سالہ شاہ زیب کے سینے پر ایک گولی لگی۔

حکام نے کہا کہ فائرنگ میں ظفرنامی شہری ملوث ہے جوموقع سےفرارہوگیا تاہم تحقیقات میں اکرم کے قتل میں اس کا دوست ریٹائرڈ اہلکار ہی ملوث نکلا۔

پولیس نے بتایا کہ اہلکار محمد اکرم ہوٹل پر دوست ظفر کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ریٹائرڈ اہلکار ظفر نے تلخ کلامی پراکرم کو 4 گولیاں مار کر قتل کیا۔

حکام کا کہناتھا کہ اکرم اور ظفر کا کسی معاملے پر کافی عرصےسےتنازع چل رہاتھا، مقتول اکرم جیل پولیس میں تعینات اور لانڈھی کا رہائشی تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی لانڈھی کےقریب فائرنگ کے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور وزیرداخلہ سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔

مراد علی شاہ کی ہدایت کی مفرور ملزم کی گرفتار کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن کیا جائے، امن دشمنوں کےخلاف کارروائی تیزکی جائے، جاں بحق اور زخمی افراد کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی 2 زخمیوں کوبہترین علاج معالجےکی فراہمی کی ہدایت کی۔