کراچی کی آبادی میں 16 لاکھ افراد کا مزید اضافہ

اسلام آباد: ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردی شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی آبادی میں5 کروڑ  46 لاکھ 463 ہزار کا اضافہ ہوچکا ہے، کراچی ڈویژن میں ایک کروڑ 76 لاکھ 79 ہزار 244 افراد کی مردم شماری ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی میں اب تک 16 لاکھ افراد کا اضافہ ہوچکا ہے اور شہر کی آبادی ایک کروڑ 79 لاکھ 244 سے بڑھ گئی ہے کراچی کی آبادی میں 10.32فیصد تک اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ایک کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 386، لاڑکانہ ڈویژن میں 79 لاکھ46 ہزار 439 اور سکھر ڈویژن میں 61 لاکھ96 ہزار 747 افراد کی گنتی ہوئی ہے۔