کراچی سمیت پنجاب میں جعلی سیلز ٹیکس انکوائسز فروخت کرنیکا انکشاف

ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد

کراچی سمیت پنجاب میں جعلی سیلز ٹیکس انکوائسز فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 314 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ پر 20 سے زائد کمپنیوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن مععطل کردی گئی ہے، ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث کمپنیوں کی سیلز ٹیسک رجسٹریشن معطل کی ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کمپنیوں نے 314 ارب روپے کا ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، ٹیکس فراڈ میں ملوث متعدد کمپنیوں نے ریفنڈز واپس کرنا شروع کردیا ہے۔

اس سے قبل ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جعلی انوائس میں ملوث کمپنیوں میں کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی6 ،لاہور کی 69کمپنیاں شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹیکس فراڈ میں لارج ٹیکس یونٹ اسلام آباد کی 7، کراچی کی 10 ،لاہور کی 43 کمپنیاں، ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کی 10،گوجرانولہ کی 15 کمپنیاں، اسلام آباد کی 3، پشاور کی 20، سیالکوٹ کی 3، آرٹی او کراچی ون کی 8 آر ٹی او اور کراچی ٹو کی 39 کمپنیاں ملوث ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نوٹسز ملنے کے بعد ٹیکس فراڈ میں ملوث کچھ کمپنیوں نے رقم واپسی کیلئے رابطہ کیا ، جعلی سیلز ٹیکس انوائس پر خریداروں اور سپلائرز کی تفصیلات فیلڈ فارمیشنز سےشیئر کی جا چکی ہیں