کراچی: بارش میں پھنسی خاتون سے شہری کی غیراخلاقی حرکت کی کوشش

کراچی اوباش نوجوان

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پانی جمع ہوا اور بڑی تعداد میں لوگ پھنس گئے اس دوران ایک شخص کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایک شہری نے اوباش شخص کی شرمناک حرکتیں ریکارڈ کرلیں جس میں اس کا چہرہ واضح طور پر نمایاں ہے۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اعلیٰ حکام سے  نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس شخص کی گرفتاری یقینی بنا کر اسے عبرت کی مثال بنائیں۔

یہ پڑھیں: کراچی میں طالبات کے سامنے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

اس سے قبل کراچی میں جوہر آباد تھانے کی حدود میں طالبات کے سامنے نازیبا حرکت کر کے انہیں ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند کے مطابق موٹر سائیکل پر فحش حرکات کرنے والے ملزم کو بلاک 15 کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت عدیل کے نام سے ہوئی ہے۔

خادم رند نے بتایا تھا کہ تلاشی کے دوران ملزم کی جیب سے منشیات ملی، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے ملزم کی گرفتاری کیلیے ٹیم بنائی تھی، ملزم کے خلاف جوہر آباد تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔