کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟

چیف میٹرولوجسٹ کراچی

کراچی: محکمہ موسمیات نے گزشتہ رات کے دوران شہر میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارش نے سب سے زیادہ ناظم آباد کو متاثر کیا جہاں 46.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملیر ہالٹ میں 29 اعشاریہ 8، اور قائد آباد میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 4 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پی اے ایف بیس فیصل میں 23 ملی میٹر، ابراہیم حیدری میں 13، یونیورسٹی روڈ پر 5.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ جناح ٹرمینل میں 6.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

واضح رہے کہ کراچی میں کئی گھنٹے سے جاری بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہم بند ہو گئی جبکہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ آج دن بھر جاری رہے گا۔