کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

کراچی آلودہ شہر

کراچی : شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا، کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی فضائیں انتہائی مضر صحت ہو گئیں، جس کے باعث کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 241 ریکارڈ کیا گیا جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم خشک اور ہلکی ٹھنڈ برقرار ہے تاہم سردی میں کمی آئی ہے، دن میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور دن کےاوقات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جائےگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، اسکردو میں پارہ آج بھی نوڈگری تک گرنےکاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےکےدوران کراچی،کوئٹہ،لاہور، اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم سرد،مطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔