کراچی: شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرےنمبرپرآگیا، شہر میں آج سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں آج موسم خشک ،صبح اوررات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیاکےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی آج دوسرےنمبرپرآگیا، شہر میں ہوا میں آلودگی کے زرات کی شرح 234 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
طبی ماہرین نے شہریوں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسک کااستعمال کریں۔