کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش وژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور گردو نواح کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث مختلف علاقے جل تھ ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔
کراچی میں ڈیفنس، کلفٹن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ کراچی، سعید آباد، نارتھ ناظم آباد، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، کورنگی، ناظم آباد، لیاری، ملیر، لانڈھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہرقائد میں شارع فیصل اور اطراف کے علاقوں میں ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
Hail snow in #Karachi right now #Rain pic.twitter.com/wslfrl2yd7
— Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) December 18, 2017
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش کراچی میں ایئرپورٹ کے علاقے میں 8.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کہ ہے کہ آج شام تک وقفے وقفے سے شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔