کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے شہر کا موسم خوشگوار ہونے لگا جس سے شہری خوش ہوگئے۔

گلشن حدید، کاٹھور، گڈاپ ٹاؤن، شارع فیصل، اسٹار گیٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈرگ روڈ، ملیر کالا بورڈ اور ملیر سٹی میں بھی بادل برسے۔

بحریہ ٹاؤن میں بھی بارش ہوئی جبکہ ناتھا خان، شاہ فیصل اور ڈرگ روڈ پر بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ ڈی ایچ اے، گلشن معمار، گڈانی اور اطراف میں بھی بارش ہوئی۔

دوسری جانب حیدر آباد کے بھی مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ٹھٹھ، دھابیجی، سجاول، نیشنل ہائی وے پر تیز بارش ہوئی۔ ٹھٹھ اور گرد و نواح میں بارش کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی بجلی سپلائی بند کر گئی۔