کراچی میں حالیہ بارشوں نے سڑکوں کا برا حال کردیا جس کے باعث عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کی سڑکوں کا بارشوں نے برا حال کردیا، تباہ حال سڑکوں کی وجہ سے شہریوں کی موٹرسائیکل اور گاڑیاں بھی خراب ہورہی ہیں۔
عوام کا کہنا ہے کہ خراب سڑکوں کی وجہ سے خراب ہونے والی گاڑیاں بار بار ٹھیک نہیں کرواسکتے۔
ایک ڈیلیوری بوائے نے کہا کہ جو کہ خراب موٹر سائیکل ٹھیک کروا رہا تھا اس کا کہنا تھا کہ سڑکوں نے بائیک کا چین پاکٹ خراب کردیا ہے۔
لیکن یہ کہانی صرف ایک جواد ہی کی نہیں شہر میں بسنے والا ہر شہری ٹوٹی سڑکوں سے نالاں ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہرشہری ان خراب سڑکوں سے متاثر ہوتا ہے لیکن حکومت اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دیتی۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بارشوں سے شہر ڈوبا نہیں تو سڑکوں کا مسئلہ سامنے آگیا، بارشوں میں انتظامیہ نے بہترین کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مون سون گزر جانے کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت کردی جائے گی۔