کراچی : ڈاکو الیکٹرانکس مارکیٹ کے 2 ملازمین سے 12 لاکھ کیش لوٹ کر فرار

ڈکیتی مزاحمت

کراچی : صدر عبداللہ ہارون روڈ پر مسلح ملزمان الیکٹرانکس مارکیٹ کے 2 ملازمین سے 12 لاکھ کیش لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر عبداللہ ہارون روڈ پر اسکول کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ملزمان الیکٹرانکس مارکیٹ کے 2 ملازمین سے 12 لاکھ کیش لوٹ کر فرارہوگئے۔

واردات کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، مدعی نے بتایا کہ الیکٹرانکس مارکیٹ میں ریکوری کا کام کرتا ہوں اپنے ساتھی عبدالوحید کے ساتھ ہاشو سے سینٹر سے کیش لیکر نکلا تھا۔

مدعی مقدمے نے مزید بتایا کہ اپنی دکان بسمہ اللہ الیکٹرونکس کی طرف پیدل جارہے تھےکہ 2افراد پیدل چلتے ہوئے ہمارے آگے آئے اور اسلحہ نکالا۔

مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے ہم دونوں کے ہاتھ سے ریکوری شدہ رقم کے بیگ چھینے، میں نے 10لاکھ روپے ،عبدالوحید نے 2لاکھ روپے ریکوری کی تھی۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ملزمان میرا پرس اے ٹی ایم چھین کرقریب کھڑی موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوئے، ملزمان گرفتار کر کے ریکوری کروائی جائے۔