کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیت ایس ایس پی کے گھر کا صفایا کرگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی توحید الرحمان کے ڈیفنس میں گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی، مسلح ملزمان نے ایس ایس پی کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان 90 لاکھ روپے مالیت کے ڈالرز، 10 لاکھ پاکستانی روپے، ایک کروڑ 10 لاکھ روپے کے زیورات اور فونز لے گئے۔
پولیس کے مطابق واردات کے وقت گن مین سرکاری رائفل تکیے ک نیچے رکھ کر سو رہا تھا۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلے میں تعینات کانسٹیبل فیصل الطاف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات : ڈاکو نجی کمپنی کے عملے سے ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار
ادھر بلدیہ گلشن مزدور میں شہری پر چیمبر کھینچنے والے ڈاکو کو عوام نے پکڑ لیا، شہریوں کے تشدد سے ملزم کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس نے پہنچ کر ملزم کو شہریوں سے بچایا، واقعہ گزشتہ شام پیش آیا ملزم خادم سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی حالت خطرے سے باہر ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔