کراچی : قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ لیا گیا

کراچی لوٹ مار

کراچی : نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ لیا گیا،واردات کرنےوالاگروہ 5سے6 ملزمان پر مشتمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں ملزمان قربانی کے جانوروں کی نگرانی کرنیوالوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

سیکٹرسیون ڈی تھری میں گھر کے باہر کھڑے 3 افراد بھی اسٹریٹ کرمنلز کانشانہ بنے ، تھانہ سرسیدکی حدودمیں پیش آئی دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنےآگئی ہے۔

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے گلی میں قربانی کے جانوروں کےپاس بیٹھےنوجوان سےموبائل فون،نقدی چھین لیا جبکہ دوسری واردات میں بھی ملزمان اسلحہ دکھا کر چند سیکنڈزمیں نقدی اورموبائل فونز لے اڑے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنےوالاگروہ 5سے6 ملزمان پر مشتمل ہے ، جس کی شناخت کرلی گئی ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔