کراچی : پاپے بنانے والے کارخانے میں دو مسلح ملزمان چوکیدار کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کیش اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی پی اینڈ ٹی کالونی میں پاپے بنانے والے کارخانے میں ڈاکوؤں 12لاکھ روپے نقدی لوٹ کر لے گئے، رات گئے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کرواردات کی، پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نےکارخانےمیں پہلے سی سی ٹی وی کیمرہ توڑا اور فیکٹری سے 3موبائل فون بھی لے کر فرارہوئے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بظاہر لگتا ہے فیکٹری کا کوئی ملازم ڈاکوؤں سے ملا ہوا ہے، کسی ملزم کو کیسے پتہ کہ کیش کہاں رکھا ہوا ہے تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کر رہے ہیں۔