‌کراچی : ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازمین کو گیٹ پر لوٹ لیا

ڈاکوؤں ملازمین

کراچی : ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے ملازمین کو گیٹ پر لوٹ لیا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاقانونیت میں اضافہ ہوگیا، حکومت سندھ اور پولیس حکام کے دعوؤں کے باوجود کراچی میں لٹیرے آزادانہ وارداتیں کرتے پھر رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی بلال چورنگی پر نجی کمپنی کے ملازمین سے ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں موٹرسائیکل ملزمان کونجی کمپنی کے گیٹ پرلوٹ مارکرتے دیکھاجاسکتا ہے، ڈاکو نجی کمپنی کے ملازم سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔

یاد رہے کراچی مین نیٹی جیٹی پل پردن دیہاڑے لاکھوں روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ، جس میں سی فوڈ کمپنی کے 3 ملازمین آئی آئی چندریگرروڈ پر بینک سے رقم لےکرنکلے تو موٹر سائیکل پر سوار 2 ڈاکو ملازمین سے 14 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ کر لے گئے تھے۔