کراچی(22 اگست 2025): گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کو گھر کے باہر قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واقعہ گلستان جوہر بھٹائی آباد میں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص کا قتک کردیا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ نعیم مسیح کے نام سے کی گئی، جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ واقعے کے وقت مقتول اپنے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہا تھا، موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، مقتول غیر شادی شدہ تھا۔