کراچی : کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا

کیش وین

کراچی : کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے بھرا بیگ چوری کرنے والا سیکیورٹی گارڈ نکلا، مقدمے میں سیکورٹی کمپنی کے گارڈ کونامزدکیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں کیش وین سے 80 لاکھ روپے چوری کرنےکامقدمہ درج کرلیا گیا، بوٹ بیسن پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کیا۔

قدمہ میں سیکورٹی کمپنی کا گارڈ ذوالفقار کو نامزدکیا گیا اور کہا گیا کہ کیش وین رقم منتقلی کی ڈیوٹی پرمامور تھی، کلفٹن برانچ پہنچنے پر گارڈ اورڈرائیور وین کےاندرموجودتھے۔

مقدمے کے متن میں کہا کہ 2افراد رقم دینےبینک کےاندرگئے، گارڈ نے ڈرائیور سے کہا طبیعت خراب ہے چائے اور پانی لےآو، ڈرائیور وین سے اتر کر بینک گیا تو گارڈ پیسوں سےبھرابیگ لیکرفرارہوگیا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق وین کے اندر چیک کرنے پر پتہ لگا کہ گارڈ بھی غائب ہے، پولیس نے رقم لیکر فرار ہونے والے گارڈ کی تلاش شروع کردی، واقعے گزشتہ روز پیش آیا تھا۔