کراچی: ڈیفنس فیز ون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیزون کے قریب اتفاقیہ گولی چلنے سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی عمران نجی شاپنگ مال کا گارڈ تھا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤں گبول کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون زخمی ہوگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔