کراچی : کار ساز کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر

کراچی کینجھر جھیل بس الٹ گئی

کراچی : شارع فیصل کارساز کے قریب تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل کارساز کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار عقب سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور کار میں بیٹھے افراد زخمی ہوگئے تاہم موٹر سائیکل سوار کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کار ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں گاڑی کا اگلہ حصہ تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں : قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی

دوسری جانب شہر قائد کے علاقے قیوم آباد چورنگی کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی ، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قیوم آباد چورنگی کے قریب اُلٹنے والی مسافر کوچ کا ڈرائیور دوسری کوچ سے ریس لگاتے ہوئے جا رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ الٹنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، جبکہ کوچ کو سڑک سے ہٹانے کیلئے مشینری طلب کرلی گئی ہے۔