کراچی : تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 13 سالہ نوجوان کو کچل دیا

کراچی واٹر ٹینکر

کراچی ‌: گلشن معمار میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے نوجوان کو کچل ڈالا، موٹر سائیکل 13سالہ یاسین موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے میں تیرہ سال کا لڑکا زندگی کی بازی ہارگیا۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر پر پتھراؤ کیا، ڈرائیوربھاگ گیا تو اہل علاقہ نےہیلپر کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے لیا۔

ریسکیوحکام نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق لڑکے کی شناخت یاسین کےنام سے ہوئی ، شہری کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے واٹر ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کس کی غفلت سے پیش آیا تحقیقات کررہے ہیں۔

ہلخانہ نے اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا متوفی13سالہ یاسین کے 5 بہن بھائی ہیں، وہ ٹینکر کی ٹکر سے حادثے کا شکار ہوا ہم موقع پر موجود نہیں تھے، ٹینکر اور موٹرسائیکل سوار دونوں کو ہی احتیاط کرنی چاہیے۔