کراچی: کیماڑی میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان پکڑے گئے

کراچی: پولیس نے ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 9 ملزمان پکڑ لیے۔

ایس ایس پی کے مطابق غیرملکی کمپنی کے منیجر سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان نے 18 اگست کو فشریز میں غیرملکی کمپنی کے منیجر سے لوٹ مار کی تھی۔

گرفتار ملزم شاہ رخ اور عثمان سے 20 لاکھ روپے ریکور کر لیے۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے 7 ملزمان کی شناخت کی گئی جس میں سے 5 کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ نظر دین، صابر، عادل اور سہیل بنگالی کی تلاش جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طارق روڈ پر 9 اگست کو ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں، مقتول منی چینجر سے رقم لے کر نکلا تو ملزمان نے طارق روڈ سے ریکی کی، کل اسنیپ چیکنگ کے دوران 2 خواتین سمیت 3 ملزمان پکڑے گئے ان ملزمان کی گاڑی سےاسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں۔

کراچی میں کیماڑی فش ہاربر کے قریب نجی کمپنی کے عملے سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کروڑ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ واردات دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ مسلح ملزمان نے کی،کمپنی کا عملہ بینک سے رقم نکال کر واپس آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے انہیں نشانہ بنایا۔

واردات کے دوران ملزمان سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی چھین کر ساتھ لے گئے، کمپنی اور جس بینک سے رقم نکالی گئی اس میں زیادہ فاصلہ نہیں ہے لوٹ مار کے دوران عملے کے ہمراہ موجود گارڈ نے مزاحمت نہیں ج
انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے پاس کمپنی عملے کے بینک سے رقم نکلوانے سے متعلق مکمل معلومات پہلے سے موجود تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔