کراچی: موٹر سائیکل پر تین لڑکے آئے اور گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی

کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری میں ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز پیش آیا ہے۔ کورنگی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ملزمان ایک گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی کو گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکے آئے تھے جنہوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

دوسری جانب مقتولہ کی دوسری بیان کا بیان ہے کہ گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔