کراچی : کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کا اخراج ، علاقہ مکینوں کی حالت غیر ، الٹیاں کرنےلگے

کیمیکل فیکٹری

کراچی‌: کیمیکل فیکٹری سے زہریلے دھویں کے اخراج کے بعد علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی، پولیس نے فیکٹری مالکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری کے اندر سے اچانک زہریلا دھواں نکلنے لگا، جس کے باعث علاقہ مکینوں کی حالت غیر ہوگئی ، بچے بڑےسب الٹیاں کرنے لگے۔

خاتون نے بتایا کہ دھویں کی وجہ سے بچے بڑے سب کی حالت خراب ہے تاہم کورنگی انڈسٹریل ایریاپولیس علاقہ مکینوں کی شکایت پرموقع پرپہنچ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری میں کیمیکل تیارکیا جارہا ہے، درجہ حرارت سے زیادہ گرم ہونے پراس کا ری ایکشن سامنےآیاہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ پولیس کو بھی فیکٹری کے اندر جانے میں مشکل پیش آئی تاہم ڈرم اور دیگر سامان قبضےمیں لے لیا ہے.

پولیس نے مہران ٹاؤن میں فیکٹری سے زہریلے دھویں کے اخراج کےواقعے پر فیکٹری مالکان عمران اور سمیع کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ فیکٹری میں کھٹمل اورکیڑےماردوائی بنائی جاتی ہے ، آگ تیزہونےسےزہریلادھواں نکلنا شروع ہوا تاہم فیکٹری کاکام بھی بند کروادیا گیا ہے۔