کراچی : نومولود بچے اور بچی کی لاشیں برآمد

کراچی نومولود لاشیں

کراچی : آگرہ تاج کالونی سے نومولود بچے اوربچی کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےآگرہ تاج کالونی سے نومولود بچے اور بچی کی لاشیں ملیں ، ریسکیوحکام نے بتایا کہ لاشیں آگرہ تاج نیوی فلیٹ دیوار کےقریب ملیں تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور پولیس نے واقعےکی تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے لاہور میں گورنمنٹ ٹیچنگ اسپتال شاہدرہ سے نومولود کی لاش برآمد ہوئی تھی ، ملزمان نے بچے کی لاش کو کیٹین کے پاس پھینکا تھا۔

واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا تھا کہ نامعلوم افراد نومولود کی لاش اسپتال کی کینٹین کے پاس پھینک کر فرار ہوئے، اسپتال انتظامیہ اور سیکیورٹی کی لاپروائی کے باعث تاحال نومولود کی فیملی کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیمیں اسپتال پہنچ گئی ہیں، شواہد اکھٹے کرنے کا عمل شروع کردیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔